پیرس: ایک تحقیق کے مطابق، گلوبل وارمنگ کچھ سیبوں کو اپنا خستہ پن کھونے پر مجبور کر رہی ہے لیکن یہ انہیں زیادہ شیریں بھی بنا رہی ہے۔
جاپان میں دو باغات سے 1970 سے 2010 کے درمیان حاصل شدہ ڈیٹا کا تجزیہ کرتے ہوئے ایک تحقیقی ٹیم نے کہا، اس بات کا واضح ثبوت موجود تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سیب کے ذائقے اور بناوٹ میں تبدیلی کا باعث بن رہی ہے۔
انہوں نے نیچر سائنٹفک رپورٹس میں لکھا، “ایسی تمام تبدیلیوں کی وجہ پیداواری موسم میں قبل از وقت جوبن اور زیادہ درجہ ہائے حرارت ہو سکتے ہیں”۔
پچھلی تحقیقات نے ظاہر کیا تھا کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے سیب کے درختوں پر قبل از وقت پھول آ رہے ہیں، اور ان کی کٹائی بھی بارشوں اور ہوائی درجہ حرارت میں تبدیلی کی وجہ سے متاثر ہوئی۔