ٹوکیو: اگر آپ کو علم نہ ہو تو بتاتے چلیں کہ اسٹوڈیو گھبیلی نے نئی فلم “دی ونڈ رائزز” (جاپانی میں “کازے توچینو”) جاری کی ہے اور یہ خاصا شور و غوغا پیدا کر رہی ہے۔ تاہم پریس میں سب لوگ اس کے بارے میں بطورِ خاص یا فلم کے بارے میں عمومی طور پر مثبت نہیں رہے۔
اگرچہ تمباکو نوش فلم میں دکھائے گئے تمباکو سے شاید خوش ہوں، تاہم کچھ لوگ خوش نہیں لگتے۔ انہیں میں خصوصاً جاپان سوسائٹی برائے انسدادِ تمباکو شامل ہے۔
اول تو سوسائٹی توجہ دلاتی ہے کہ یہ فلم بنیادی طور پر “تمباکو پر قابو پانے کے فریم ورک کنونشن” کی خلاف ورزی کرتی ہے، جو صحت کی عالمی اسمبلی کی جانب سے اپنایا گیا ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے۔
سوسائٹی کا خط دوسرا نقطہ فلم کے بچوں پر اثرات کے بارے میں اٹھاتا ہے۔ خصوصاً سوسائٹی کا بیان اس سین کا ذکر کرتا ہے جس میں مرکزی کردار ایک دوسرے کردار پر دھوئیں کا مرغولہ پھینکتا ہے جو کہ نابالغ ہے۔ جاپان سوسائٹی برائے انسدادِ تمباکو کے مطابق یہ سین جاپان میں نابالغوں کو تمباکو نوشی سے روکنے کے ایکٹ کی خلاف ورزی بھی کرتا ہے۔