پاکستان ایسوسی ایشن (دہاندلی کی دعوے دار ) جاپان کے عہدیداروں کی پاکستانی کمیونٹی کی ابتر صورتحال پر طو یل مشاورت .
کمیونٹی کو بے یارومددگار نہیں چھوڑ سکتے ، پاکستان ایسوسی ایشن (دہاندلی کی دعوے دار )اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے : محبوب خان
(ٹوکیو ۔ ۰۲ اگست ۔رپورٹ از: شاہد مجید) جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ابتر صورتحال ، سفارتخانہ پاکستان اور پاکستانی کمیونٹی کے مابین بڑھتی ہوئی خلیج پر پاکستان ایسوسی ایشن جاپان (دہاندلی کی دعوے دار ) کے عہدیداروں نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور اِسی تناظر میں گزشتہ دو روز کے دوران تنظیم کی مرکزی وصوبائی قیادت کے مابین قریبی اور طویل مشاورت ہوئی ہی۔
پاکستا ن ایسوسی ایشن جاپان (دہاندلی کی دعوے دار ) کے نائب صدور چوہدری ارشاد احمد ، محبوب علی خان ، چئیرمین ملک لیاقت علی ، سیکریٹری اطلاعات شاہد مجید ، ، صدر شہزاد بہلم کے چیف ایڈوائزر میاں عاصم رضااور مرکزی مشیر اعلیٰ نعیم خان سمیت دیگر رہنماٶں کی طویل مشاورت ہوئی ہے جس کے بعد عنقریب اہم اعلانات متوقع ہیں ۔
پاکستان ایسوسی ایشن جاپان (دہاندلی کی دعوے دار )کے مرکزی نائب صدر محبوب علی خان اور صدر بہلم کے چیف ایڈوائزر میاں عاصم رضا نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستانی کمیونٹی کو بے یارو مددنہیں چھوڑ سکتے اور کمیونٹی کی نمائندہ تنظیم کے طور پاکستان ایسوسی ایشن جاپان اپنی ذمہ داریوں سے مکمل آگاہ ہے۔
دوسری جانب پاکستان ایسوسی ایشن جاپان (رجسٹرڈ ) کے جنرل سیکریٹری ملک حبیب الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان ایسوسی ا یشن جاپان کے معاملات سے غیرملکیوں کو دور رکھنا ناگزیر ہے کیونکہ بعض غیرملکی سفارتخانہ پاکستان جاکر فوٹو سیشن کرکے کمیونٹی اور سفارتخانہ کوبھی دھوکہ دینے کی کوشش کررہے ہیں ۔
جس کا تدارک ضروری ہے۔ملک حبیب الرحمٰن نے مزید کہا کہ جو لوگ پاکستان کی شہریت اور سبز ہلالی پاسپورٹ چھوڑ چکے ہیں انہیں پاکستانی کمیونٹی کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا کوئی اخلاقی یا قانونی حق نہیں اور انہیں ایسا کرنیکی اجازت نہیں دینگے ۔
پاکستان ایسوسی ایشن جاپان (دہاندلی کی دعوے دار ) نعیم خان ، چوہدری ارشاد احمد ، میاں عاصم ، محبوب علی اور شاہد مجید کے رابطی
پاکستان ایسوسی ایشن جاپان (دہاندلی کی دعوے دار ) کے صوبائی اراکین سے مشاورت تیز
(ٹوکیو۔اُردونیٹ ۰۲ اگست۔رپورٹ از: شاہد مجید) پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کے مرکزی رہنماٶں کے سرمیان رابطوں میں مزید تیزی آگئی ہے اور امکان ہے کہ آئندہ ۴۲ گھنٹوں میں تنظیمی اُمور کے بارے میں اہم فیصلے کئے جائیں گی۔نعیم خان ، چوہدری ارشاد احمد ، میاں عاصم رضا ، محبوب علی خان اور شاہد مجید سمیت دیگر رہنماٶں نے پاکستا ن ایسوسی ایشن جاپان کے صوبائی اراکین سے مشاورت کا عمل تیز کردیا ہے ۔نعیم خان اور میاں عاصم رضا کا کہنا ہے کہ جاپان میں پاکستانی کمیونٹی کو کسی صورت تنہاء نہیں چھوڑا جاسکتا اور اب وقت آگیا ہے کہ کمیونٹی ایک مرتبہ پھر فعال اور رہنماء قیادت ادا کرتے ہوئے نہ صرف جاپان میں مقیم پاکستانیوں بلکہ پاکستان کے مثبت امیج کیلئے بھرپور کردار ادا کرے ۔نعیم خان نے گزشتہ دو دنوں میں تنظیم کے مرکزی رہنماٶں سے اہم رابطے مکمل کرلئے ہیں جبکہ دیگر اراکین کی مشاورت سے لائحہ عمل کو حتمی شکل دیجارہی ہے