ٹوکیو: پولیس نے منگل کو کہا کہ پیر کو ٹوکیو میں سیتاگایا میں واقع اپنے اپارٹمنٹ سے ایک خاتون اس حالت میں دریافت ہوئی کہ اس کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے۔
پولیس کے مطابق، مالک مکان نے ان سے رابطہ کیا جو خاتون سے ملاقات نہ ہونے پر پریشان تھا۔ فُوجی ٹی وی نے خبر دی کہ پولیس والوں کو سہ پہر 4 بجے کے قریب اپارٹمنٹ میں لے جایا گیا۔ انہوں نے خاتون کو فرش پر لیٹے ہوئے پایا جبکہ اس کی کلائیاں اور ٹخنے بندھے ہوئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے خاتون کو ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق وہ تھوڑی دیر کے لیے حواس سے بے گانہ ہو گئی، تاہم اب مستحکم حالت میں ہے۔ پولیس والے اس واقعے کو حملے کے طور پر ڈیل کر رہے ہیں اور ان کے مطابق وہ صحتیاب ہونے پر خاتون سے انٹرویو کا ارادہ رکھتے ہیں۔