ٹوکیو: جاپان کے تباہ حال ایٹمی بجلی گھر کے آپریٹر نے منگل کو کہا، خیال ہے کہ پلانٹ پر ایک ٹینک سے قریباً 300 ٹن تابکار پانی خارج ہو چکا ہے، جو بحران شروع ہونے کے بعد سے بدترین رساؤ ہے۔
ٹیپکو نے کہا کہ تباہ شدہ پلانٹ پر پانی کے ٹینکوں کے قریب انتہائی اونچی تابکاری — قریباً 100 ملی سیورٹس فی گھنٹہ — والے جوہڑ پائے گئے ہیں۔
ترجمان نے کہا، “ہم رساؤ کے مسئلے والے ایک ٹینک سے پانی دوسرے ٹھیک ٹینک میں منتقل کر رہے ہیں، اور اس کے اطراف میں موجود مٹی سے پانی حاصل کر رہے ہیں”۔
کمپنی نے کہا، پیر کی شام، جب ٹیپکو نے بازیابی کا آپریشن شروع کیا، سے اب تک چار ٹن رسنے والا پانی دوبارہ اکٹھا کیا جا چکا ہے۔
ایک نسل میں بدترین ایٹمی آفت کے بعد سے ٹیپکو پلانٹ پر واقعات کی بڑھتی ہوئی تعداد، بشمول تابکار پانی کے رساؤ کے کئی واقعات، کی وجہ سے مسائل کا شکار رہا ہے۔
کمپنی –جسے صفائی اور زرِ تلافی کے جحیم اخراجات کا سامنا ہے– ری ایکٹروں کو ٹھنڈا کرنے کے لیے مسلسل ٹھنڈا پانی پمپ کیے جانے کی وجہ سے پانی کی بڑی مقدار کو سنبھالنے میں مشکلات کا شکار رہی ہے۔