سیلز ٹیکس میں اضافہ معیشت کو نقصان نہیں پہنچائے گا: بی او جے گورنر

ٹوکیو: بینک آف جاپان کے گورنر ہاروہیکو کورودا نے کہا ہے کہ حکومت کا ٹیکس بڑھانے کا منصوبہ معیشت کو نقصان نہیں پہنچائے گا، لیکن اگر اس نے ایسا کچھ کیا تو وہ زری نرمی کی پالیسی میں رد و بدل سے “نہیں ہچکچائیں گے”۔

وزیرِ اعظم شینزو ایبے کی حکومت اگلے دو برسوں کے دوران بِکری پر ٹیکس میں اضافہ کرنا چاہتی ہے، تاہم کچھ معیشت دانوں کو ڈر ہے کہ یہ اقدام جاپان کو بحالی کے راستے سے ہٹا سکتا ہے۔ “میں حکومت پر زور دیتا ہوں کہ منصوبوں پر ثابت قدمی سے عمل کرے،” کورودا نے مینی چی شمبن کو ایک انٹرویو میں بتایا جو بدھ کو شائع ہوا۔

کورودا کے تحت بینک آف جاپان کی زری نرمی وزیرِ اعظم شینزو ایبے کی اقتصادی پالیسی بنام “ایبے نامکس” کا کلیدی حصہ ہے اور اسے ین کی قیمت میں کمی اور برآمدات میں اضافے کا اعزاز دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا، دو برسوں میں 2 فیصد افراطِ زر کے ہدف کے ساتھ موجودہ زری نرمی کی پالیسی کے ساتھ “اگر معیشت ہمارے مرکزی منظر نامے کے ہمراہ (صحیح رخ میں) آگے بڑھتی ہے تو مزید نرمی کی ضرورت نہیں ہو گی”۔

کورودا نے کہا، “تاہم معیشت ایک مخلوق ہے، اور جاپان کے اندر اور باہر –جیسے یورپی حکومتی قرضے کا بحران اور امریکی معیشت کی حالت– کئی خطرات موجود ہیں”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.