بم کی جھوٹی دھمکی پر ہیروشیما کے ہسپتال سے 300 لوگ نکال لیے گئے

ہیروشیما؛ بدھ کو ہیروشیما کے ایک ہسپتال سے 300 کے قریب مریضوں اور عملے کو باہر نکالنا پڑا جب پولیس کو ایک بم کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔

ٹی بی ایس نے کہا، پولیس کے مطابق ہنگامی خدمات کے آپریٹرز نے صبح 10:20 کے قریب ایک کال وصول کی جس میں خبردار کیا گیا کہ مینامی وارڈ کے ہیروشیما کوسئے ہسپتال کی پانچویں منزل پر بم نصب کیا گیا ہے۔ کال کرنے والا، جس کے بارے خیال ہے کہ درمیانی عمر کا شخص تھا، نے کہا بم پر 11 بجے پھٹنے کا وقت سیٹ ہے۔

پولیس نے کہا قریباً 300 مریضوں، عملے اور دیگر افراد کو ہسپتال سے نکال کر قریبی سرکاری عمارات میں پہنچایا گیا۔ افسروں نے قرب و جوار کے رہائشیوں کو بھی خبردار کیا کہ پناہ لے لیں۔

ہسپتال کی صفائی کے دوران کوئی مشکوک پیکج نہیں ملا اور دوپہر کے وقت مریضوں کو ہسپتال واپس آنے کی اجازت دے دی گئی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.