ٹوکیو حکومت پانی کی کمی پر قابو پانے کے لیے بادل پیدا کرنے کی کوشش میں

ٹوکیو: ٹوکیو میٹرو پولیٹن حکومت نے بارش برسانے اور کانتو ریجن میں ریکارڈ پر موجود پانی کے بدترین قحط سے نمٹنے کے لیے بادل پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔

اس گرما میں مسلسل اونچے درجہ حرارت — جس پر بارش نہ ہونے نے مرے پر سو درے کا کام کیا — نے پانی کی شدید کمی پیدا کی ہے۔ این ٹی وی نے جمعرات کو کہا، ٹوکیو میٹرو پولیٹن کے علاقے کو پانی مہیا کرنے والے ڈیموں کے نظام سے پانی کے حصول میں زیادہ سے زیادہ کمی کی حد تک پہنچ جانے کے بعد حکومت نے کہا کہ اس نے ایک آلے کے استعمال کی اجازت دی ہے جو مصنوعی طور پر بارش کو تحریک دیتا ہے۔

زمین پر قائم بادل پیدا کرنے والا آلہ، جو 50 برس قبل اوکوتاما میں نصب کیا گیا تھا، بدھ کو چالو کر دیا گیا۔ یہ مشین بادلوں میں ذخیرہ آبی بخارات کو منجمد، کثیف اور بارش کی صورت میں برسانے کے لیے سلور آئیوڈائڈ نامی مرکب استعمال کرتی ہے۔

حکومت نے بادل پیدا کرنے کی کوشش کو “ایک تجربہ” قرار دیا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.