ٹوکیو: جاپان کے قومی سیاحتی ادارے نے بدھ کو کہا کہ جولائی میں غیر ملکی زائرین ریکارڈ بلند ترین تعداد میں جاپان آئے۔ سیاحتی ادارے نے کہا کہ 1,003,100 غیر ملکیوں نے جاپان کا دورہ کیا، جو جولائی 2012 کے مقابلے میں 18.4 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔
این ٹی وی کے مطابق، ادارے نے اس اضافے کی وجہ دوسری ایشیائی کرنسیوں کے مقابلے میں ین کی کم قیمت، اور جاپان و جنوب مشرقی ایشیا کے مابین کم لاگت والی ہوائی کمپنیوں کی پروازوں میں اضافے کو قرار دیا۔ سیاحتی ادارے کے ایک اہلکار نے اضافہ کیا، ملیشیا اور تھائی لینڈ سے سیاحوں کے لیے ویزہ کی شرط اٹھانے کے حکومتی فیصلے نے بھی مدد کی۔
سب سے زیادہ سیاح جنوبی کوریا سے آئے، جس کے بعد تائیوان کا نمبر رہا۔ تھائی لینڈ سے آنے والے سیاحوں کی تعداد میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا — یعنی 84.7 فیصد، جس کی وجہ ویزا سے استثنا تھا۔