عورت گھر پر بندھی ہوئی پائی گئی، کام پر جانے سے روکنے کے لیے خود کو باندھ لیا تھا

ٹوکیو: پولیس نے جمعے کو کہا کہ 20 کے پیٹے میں ایک عورت، جو ٹوکیو کے سیتاگایا وارڈ میں اپنے اپارٹمنٹ کے فرش پر کلائیاں اور ٹخنے بندھی ہوئی حالت میں پڑی پائی گئی تھی، نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے خود کو اس لیے باندھا چونکہ وہ کام پر نہیں جانا چاہتی تھی۔

پولیس کے مطابق، عورت کی بہن نے اس سے رابطہ نہ ہونے پر 19 اگست کو اس کے مالک مکان سے رابطہ کیا۔ جب مالک مکان اور پولیس والے شام 4 بجے کے قریب اپارٹمنٹ میں داخل ہوئے تو عورت کو فرش پر پڑے ہوئے پایا جس کی کلائیاں اور ٹخنے بندھے ہوئے تھے۔ عورت کو ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق وہ مختصر عرصے کے لیے حواس کھو بیٹھی۔

فُوجی ٹی وی نے خبر دی کہ پولیس والے اس سے پوچھ گچھ کرنے کے قابل نہ ہو سکے اور ان کا خیال تھا کہ اسے کسی ممکنہ ڈکیت نے باندھا ہو گا، باوجودیکہ اپارٹمنٹ میں زبردستی داخلے کے کوئی آثار نہ تھے۔

بدھ کو عورت کو ہسپتال سے چھٹی دی گئی اور پولیس نے اس سے پوچھ گچھ کی۔ اس نے پولیس کو اپنے بیان میں کہا، “میں کام پر نہیں جانا چاہتی تھی”۔

پولیس نے کہا انہوں نے سخت سرزنش کے بعد عورت کو جانے دیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.