ٹوکیو: ٹوکیو آنے والے اکثر بھول بھلیوں والے دارالحکومت میں سمتیں دریافت کرنے کی دشواری کی شکایت کرتے ہیں۔ نمبرنگ کے نظام میں ترتیب موجود نہیں، بہت سی گلیوں پر نشانات ہی نہیں ہیں، اور اگر ہیں بھی تو جاپانی کا رومن حروف میں ترجمہ کانجی حروف کی طرح ہی بعید العقل ثابت ہو سکتا ہے۔
تاہم، اس ہفتے ٹوکیو کو اولمپکس کے لیے سیاح دوست بنانے کی تیاریوں کے تحت وزارتِ اراضی، انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ اور سیاحت نے ٹوکیو کے حکومتی ضلع میں نشانات اور سنگ میل وغیرہ میں تبدیلی کا حکم جاری کیا ہے جو زیادہ سمجھ میں آنے والے ہوں۔
2005 کی رہنما ہدایات کے مطابق، اسمائے نکرہ مثلاً “ٹال روڈ” کو انگریزی میں ترجمہ کیا جانا چاہیئے، جبکہ اسمائے معرفہ کو رومن حروف میں ان کی (جاپانی) آوازوں کے مطابق لکھنا چاہیئے۔
اولمپک بولی کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ شہر بلا شبہ کاروباری لوگوں اور سیاحوں کے لیے بھی زندگی تھوڑی سی آسان کرنے کی امید کر رہا ہے۔
اگرچہ موجودہ تبدیلیاں ٹوکیو کے ایک چھوٹے سے حصے پر اثر انداز ہو رہی ہیں، تاہم وزارت سال کے آخر تک نیشنل ہائی وے روٹس کے ساتھ ساتھ مزید تبدیلیوں کا منصوبہ بنا رہی ہے۔