ٹوکیو: سنٹرل جاپان ریلوے کمپنی (جے آر سنٹرل ) نے انکشاف کیا ہے کہ اس کے آٹھ شنکانسن ڈرائیوروں نے پچھلے برس ڈیوٹی کے دوران غیر ضروری معاملات کے لیے سیل فون کا استعمال کیا۔
ٹی بی ایس کی ہفتے کی خبر کے مطابق، جے آر سنٹرل نے کہا اسے یہ معلومات ڈرائیوروں سے ان کے سیل فون کے استعمال بارے سوال پوچھنے پر حاصل ہوئیں، جن کی تعداد قریباً 740 ہے۔ یہ سروے ایک واقعے کے بعد ہوا تھا جب اس کے ایک ڈرائیور، ایک 38 سالہ شخص جو کاکے گاوا سے ہاماماتسو تک ایک بلٹ ٹرین پر بطور نو آموز تربیت لے رہا تھا، نے 10 اگست کو اپنے کام والے فون سے ایک دوسرے ڈرائیور کو پیغام بھیجتے وقت غلطی سے اپنے سپر وائزر کو ای میل بھیج دی۔
جے آر نےکہا اس کے سروے سے انکشاف ہوا کہ اس کے آٹھ ڈرائیوروں نے ڈیوٹی کے دوران اپنے فونز کو کام سے غیر متعلقہ ای میلوں اور فون کالوں کے لیے استعمال کرنے کا اعتراف کیا۔