ٹوکیو: پیر کی خبروں کے مطابق، ایک 61 سالہ خاتونِ خانہ نے اپنے 70 سالہ خاوند کو اس وقت کافی کا کپ مار مار کر ہلاک کر دیا جب اسے پتا چلا کہ وہ اس سے بے وفائی کرتا رہا ہے۔
آساہی شمبن نے خبر دی، عورت نے اتوار کی سہ پہر ایسے ہارا، صوبہ کاناوگاوا میں اپنے گھر میں مبینہ طور پر اس کے معاشقے کا پتا چلنے پر اس پر حملہ کیا، اور اس کے چہرے اور سر پر مگ سے بار بار ضربات لگائیں۔
یاؤسو ہیروسے، جو یوکوہاما نیشنل یونیورسٹی میں اعزازی پروفیسر تھا، کو ہسپتال لے جایا گیا تاہم بعد میں اس کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔
خبروں کے مطابق، ایمیکو نے پولیس کو بتایا، “اس نے ایسی عورت سے معاشقہ لڑایا جس سے میں نفرت کرتی ہوں”۔ “میں پاگل ہو گئی اور اسے 10 مرتبہ سے زائد ایک کپ سے ضربات لگائیں۔”
کاناگاوا کی صوبائی پولیس نے پیر کو کہا کہ (ملزمہ پر) فردِ جرم بڑھا کر قتل کا الزام کر دیا گیا ہے۔