جاپانی خلا نورد مارچ سے خلائی اسٹیشن کی کمان سنبھالے گا

کیپ کیناویرل، فلا: اہلکاروں نے بدھ کو کہا، عالمی خلائی اسٹیشن پر رہنے والا پہلا جاپانی خلا نورد واپسی کی پرواز کے لیے تیاری کر رہا ہے، اور اس بار بطور کمانڈر فرائض سر انجام دے گا۔

جاپان کی خلائی جستجو کی ایجنسی (جاکسا) سے تعلق رکھنے والا کوئچی واکاتا نومبر میں امریکہ اور روس کے دو تجربہ کار خلا نوردوں کے ہمراہ روانہ ہو گا۔

50 سالہ واکاتا متوقع طور پر مارچ میں مدار میں واقع تحقیقاتی چوکی کی کمان سنبھالے گا، اور یہ پہلا موقع ہو گا کہ کوئی جاپان خلا میں انسانی مشن کی کمان کر رہا ہو۔

2009 میں واکاتا زمین سے 250 میل (400 کلومیٹر) اوپر اُڑنے والی 100 ارب ڈالر کی تحقیقی تجربہ گاہ پر جا کر رہنے والا پہلا جاپانی خلا نورد بن گیا تھا۔ وہ مارچ تا جولائی 2009 تک خلائی اسٹیشن پر رہنے والا پہلا جاپانی تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.