نی گاتا کے گورنر کا ٹیپکو کو تحلیل کرنے کا مطالبہ

ٹوکیو: جاپان کے تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے آپریٹر ٹوکیو الیکٹرک پاور کو کو تحلیل کر دینا چاہیے، چونکہ اس کی غلطیوں سے سبق سیکھنے میں ناکامی عدم تحفظ کا احساس بھڑکاتی ہے؛ یہ بات ایک صوبے کے گورنر نے کہی ہے جو یوٹیلیٹی کے ایک اور بجلی گھر کا میزبان ہے۔

نی گاتا کے گورنر ہاروہیکو ایزومیدا دو برس سے دلائل دے رہے ہیں کہ جب تک وہ فوکوشیما کے پگھلاؤ کی مکمل وجوہات بیان نہ کرے تب تک یوٹیلیٹی کو دنیا کا سب سے بڑا ایٹمی بجلی گھر، کاشیوازاکی کاریوا کا اسٹیشن دوبارہ چلانے کی اجازت نہیں ملنی چاہیئے۔

جاپان کے ایٹمی نگران ادارے (این آر اے) نے بدھ کو فوکوشیما پر تابکار پانی کے نئے اخراج پر سنگینی کے درجے کو ایسے واقعات کے ایک عالمی پیمانے پر باضابطہ طور پر تیسرے نمبر تک بڑھا دیا تھا۔

فوکوشیما صوبے کے گورنر نے بدھ کو کہا، ٹیپکو صورتحال حل کرنے کے قابل نہیں تھا۔

ایزومیدا، جو بذاتِ خود توانائی سے متعلق اہلکار رہ چکے ہیں، اب داؤ کا مول بڑھا رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں ان کے خیال میں 1 ارب ڈالر کے ایندھن کی ماہانہ بچت کے لیے پلانٹ کے ری ایکٹروں کو دوبارہ چلانے پر ٹیپکو کی توجہ حفاظتی خدشات کو نظر انداز کر رہی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.