یوکوہاما: پولیس نے جمعرات کو کہا کہ یوکوہاما میں ایک 21 سالہ خاتون اسٹیشن اٹینڈنٹ نے ایک سرکش مسافر پر جوڈو کا کندھے سے پھینکنے والا داؤ آزما ڈالا۔
پولیس کے مطابق، 34 سالہ مسافر، جس کا نام ہیروشی ایبینا پتا چلا ہے، نے 130 ین کا ٹکٹ خریدا اور ہیگاشی تا ناکانو جے آر ٹرین پر سوار ہوا، اور 26 اگست کو 11 بجے رات یوکوہاما کئیکیو اسٹیشن پر پہنچنے سے قبل کئیکیو لائن پر منتقل ہوا۔
ٹی بی ایس نے کہا، جب ایبینا نے مکمل کرایہ دئیے بغیر اسٹیشن سے جانے کی کوشش کی تو اسٹیشن اٹینڈنٹ نے اس سے بقیہ کرایہ ادا کرنے کو کہا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایبینا سرکش ہو گیا اور نوجوان خاتون کے چہرے پر کئی مرتبہ ضربات لگائیں، جس پر اس نے “سئیوئی ناگے” نامی جوڈو کا داؤ اس شخص پر آزما ڈالا اور اس اس وقت تک قابو کیے رکھا جب تک پولیس نے آکر اسے گرفتار نہیں کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایبینا پر حملے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس نے پولیس کو بیان میں کہا، “میں نے صرف اس کا ہیٹ چبایا”۔