جی 20 کے موقع پر چین اور جاپان کی بات چیت خارج از امکان

بیجنگ: چینی ریاستی میڈیا نے بدھ کو سینئر اہلکاروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، چین اور جاپان، جو متنازع جزائر پر ایک تلخ جھڑے میں الجھے ہوئے ہیں، کے مابین جی 20 سربراہ ملاقات کے موقع پر بات چیت کا کوئی امکان نہیں۔

دونوں ممالک مشرقی بحر چین میں ٹوکیو کے زیرِ کنٹرول ٹاپوؤں کے ایک سلسلے پر باہم دست و گریبان ہیں، جنہیں ٹوکیو سین کاکو کہتا ہے، اور بیجنگ دیاؤ یو کے نام سے ان پر دعویٰ کرتا ہے۔

سینٹ پیٹرزبرگ میں اگلے ہفتے کی جی 20 ملاقات سے قبل بیجنگ کے نائب وزیرِ خارجہ لی باؤڈونگ نے چینی صدر زی جِن پنگ اور جاپانی وزیرِ اعظم شینزوا یبے کے مابین ملاقات کی امیدوں پر سرد پانی ڈال دیا۔

چائنہ ڈیلی نے لی کے حوالے سے بتایا: “ٹوکیو نے ہمیشہ اپنا سخت رخ دکھایا ہے اور اس معاملے پر اشتعال انگیز رویہ لیے رہا ہے”۔

خیال کیا جاتا ہے کہ ان جزائر کے اطراف میں سمندری فرش میں وسیع قدرتی معدنی ذخائر موجود ہو سکتے ہیں اور انہیں ممکنہ خطرے کی وجہ کے طور پر دیکھا جاتا ہے جو کچھ مبصرین کے خیال میں دو ایشیائی دیوؤں کے درمیان مسلح تنازع کی وجہ بن سکتے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.