ٹوکیو: پولیس نے کہا، ہفتے کی صبح سائیتاما اور کاناگاوا کے صوبوں میں ٹکر مار کر بھاگنے کے دو الگ الگ واقعات میں دو آدمی ہلاک ہو گئے۔
فُوجی ٹی وی کے مطابق، کاواگوئے، صوبہ سائیتاما میں ہوئے پہلے واقعے میں پولیس نے آدھی رات کے ذرا دیر بعد ایک عینی شاہد کی کال وصول کی جس نے کہا کہ سائیکل پر سوار ایک آدمی کو ٹرک نے ٹکر مار دی ہے جو رکے بغیر آگے بڑھتا رہا۔ مرنے والا، جس کی شناخت 52 سالہ مایاسوکی ناگائی کے طور پر ہوئی، ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کو مردہ قرار دے دیا گیا۔
عینی شاہد کے مطابق، دوسرے واقعے میں 69 سالہ ہیدیو کودو، جو اخبار پھینکتا تھا، فوجی ساوا، صوبہ کاناگاوا میں صبح 5 بجے کے قریب سڑک پر پڑا پایا گیا جب اس کی منی بائیک کو ایک اسٹیشن ویگن نے ٹکر مار دی تھی۔ کودو کو ہسپتال میں مردہ قرار دے دیا گیا۔