ٹوکیو: سنٹرل جاپان ریلوے کو (جے آر توکائی) نے جمعرات سے صوبہ یاماناشی میں اپنی مقناطیسی طاقت سے معلق ہو کر چلنے والی ٹرینوں کی آزمائشیں دوبارہ شروع کیں۔
آخری مرتبہ مقناخیز ٹرین کو ستمبر 2011 میں آزمائشی طور پر چلایا گیا تھا۔ تب سے جے آر توکائی آزمائشی پٹڑی کو 18.4 کلومیٹر سے وسعت دے کر 42.8 کلومیٹر کر رہا ہے۔
ایل 0 مقناخیز ٹرین، جو بنا ڈرائیور چلتی ہے، میں پانچ ڈبے ہیں، جن کی چوڑائی 2.9 میٹر اور اونچائی 3.1 میٹر ہے۔ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 500 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ اس وقت جاپان میں تیز ترین ٹرین ہایابوسا شنکانسن ہے جو 320 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر چلتی ہے۔
جے آر توکائی کا منصوبہ ہے کہ 2027 تک ٹوکیو اور ناگویا کے درمیان مقناخیز ٹرین کی تجارتی خدمات شروع کر دے۔ یہ سفر صرف 40 منٹ لے گا، جو موجودہ وقت سے ایک گھنٹہ تیز ہے۔