جاپان 22 برس میں بلند ترین دفاعی بجٹ کا متلاشی

ٹوکیو: وزارتِ دفاع نے جمعے کو کہا کہ وہ اگلے برس کے بجٹ کے لیے 3 فیصد اضافے کی توقع کر رہی ہے، جو 22 برس میں سب سے بڑا اضافہ ہے، اور اخراجات میں زیادہ تر اضافہ ملازمین کی نظرِ ثانی شدہ لاگت اور کمزور ین کی وجہ سے ساز و سامان کی مہنگی درآمدات کی وجہ سے ہو گا۔

اپریل 2014 کے مالی سال کے لیے بجٹ کی درخواست ایسے وقت سامنے آئی ہے جب جاپان چین کے ساتھ مشرقی بحرِ چین کے ننھے ٹاپوؤں پر سرحدی جھگڑے میں الجھا ہوا ہے، جس سے ایشیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں میں تعلقات تار تار ہوئے اور سلامتی کے خدشات پیدا ہوئے۔

موٹے تازے سرکاری قرضے تلے دبا ہوا جاپان حالیہ برسوں میں اپنے دفاع اخراجات میں کمی کرتا رہا ہے۔ تاہم وزیرِ اعظم شینزو ایبے — جو پچھلے دسمبر میں جزائر کے تنازع میں مضبوطی سے کھڑے رہنے کا وعدہ کرتے ہوئے دوسری منفرد مدت کے لیے اقتدار میں واپس آئے — نے 11 برس میں پہلی مرتبہ اس سال دفاعی بجٹ بڑھایا ہے۔

وزارت نے کہا وہ بجٹ کی تخصیص کی مد میں 4.82 ٹریلین ین کی درخواست کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جو موجودہ سال سے 3 فیصد زیادہ ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.