ٹوکیو: پیر کو جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، مغربی جاپان میں اس برس تاریخ کا گرم ترین موسمِ گرما تھا، جب لُو اور سخت گرمی کے ایک سیزن نے پورے ملک میں درجنوں لوگوں کو ہلاک اور دسیوں ہزار کو ہسپتالوں میں داخل ہونے پر مجبور کیا۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق، جون تا اگست اوسط درجہ حرارت موسمی اوسط کے مقابلے میں 1.2 سیلسئیس زیادہ تھا، جبکہ 12 اگست کو مغربی کوچی میں پارہ 41 درجے سینٹی گریڈ (105.8 فارن ہائٹ) کے ریکارڈ تک جا پہنچا۔
اس نے اگست 2007 میں دو جاپانی شہروں میں 40.9 درجے سیلئیس درجہ حرارت کا پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
آتش زنی اور آفات سے نمٹنے کی ایجنسی نے کہا، مئی کے اواخر سے تین ماہ کے دوران لُو لگنے سے ہسپتال لے جائے گئے قریباً 54,000 لوگوں میں سے 87 ہلاک ہوئے۔
موسمیاتی ایجنسی کے مطابق، مشرقی جاپان میں بھی گرم موسمِ گرما رہا، جہاں اوسط درجہ حرارت معمول سے 1.1 درجے سی زیادہ تھا، جس نے اسے ریکارڈ کا تیسرا گرم ترین موسم بنا دیا۔