ٹوکیو: کارکن پیر کو جاپان کے دو چلتے ہوئے ایٹمی ری ایکٹروں میں سے ایک کو بند کر دیں گے، جبکہ دوسرا اس ماہ کے اواخر میں بند ہو جائے گا اور ایٹمی توانائی کے خلاف مسلسل عوامی مخالفت کے دوران کوئی اور ری ایکٹر چلتا نظر نہیں آ رہا۔
کانسائی الیکٹرک پاور کو کے ایک ترجمان نے کہا، کمپنی اپنے اوئی پلانٹ، صوبہ فوکوئی کے ری ایکٹر نمبر 3 پر شام 5 بجے سے قبل بجلی کی پیداوار میں کمی شروع کر دے گی۔
یہ ری ایکٹر جاپان میں بجلی پیدا کرنے والے صرف دو ری ایکٹر تھے۔ اوئی کا نمبر 4 ری ایکٹر 15 ستمبر کو بند کر دیا جائے گا۔ اس بندش کا مطلب ہو گا کہ 11 مارچ، 2011 کی آفت کے بعد دوسری مرتبہ جاپان کے تمام تر 50 ری ایکٹر آفلائن ہوں گے۔
ایٹمی نگران ادارے نے کہا ہے کہ تمام ری ایکٹروں کو دوبارہ چلنے کی اجازت ملنے سے قبل سخت حفاظتی جانچ پڑتال اور ٹیسٹ پاس کرنا ہوں گے۔ بجلی ساز کمپنیوں نے پانچ مختلف پلانٹس پر یونٹس کی حفاظتی جانچ پڑتال کے لیے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔