نیٹ سورس : پولیس نے ساکائی نوری کو نام کی ایکٹریس کے وارنٹ گرفتاری جاری کروا لیے هیں نوریکو پر منشیات کے استعمال کا الزام ہے ـ
ساکائی نوری کو جو که اپنے خاوند کی منشیات میں گرفتاری کے بعد سے غائب ہے اس گے مطعلق خیال کیا جارھا تھا که اپنے خاوند کی گرفتاری کی عرمندگی کی وجه سے کسی کو منه دیکھانے کے قابل نهیں رهی اس لیے منظر عام سے غائب هو گئی ہے
ساکائی نوری کو کی گمشدگی کی خبر پچھلے چار دن سے مشرق بعید کے ممالک میں سب سے بڑی خبر بنی هوئی هے
ساکائی شو بز کی دنیا ميں ١٩٨٦ میں داخل هوئی تھی ، اس نے ایک ٹی وی ڈرامے میں کام کیا تھا اس کے بعد اس کی مقبولیت بڑھنے لگی اور ١٩٩٠ تک مشرق بعد کے ممالک چین ، تائیوان ، کوریا اور دوسرے ممالک میں ساکائی کے چھنے والے بہت بڑھ چکے تھے ـ
ساکائی نے ١٩٩٨ میں شادی کی اور ١٩٩٩ میں ان کا ایک بیٹا پیدا هوا ، سکائی کا ایمج ایک اچھی بیوی اور ایک مثالی ماں کا سا بن چکا تھا ـ
اپنے خاوند کی منشیات میں گرفتاری کے بعد ساکائی نوری کو اپنے دس ساله بیٹے کے ساتھ غائب هو گئی تھی بعد ميں اس کا بیٹا مل گيا تھا ساکائی نوریکو ، اپنے دس ساله بیٹے کو آپنے خاوند کی ایک داشته کے پاس امانت رکھ کر چلی گئی تھی ـ
ساکائی نوری کو کے وارنٹ گرفتای جاری هونے کے بعد ٹیوٹا موٹر اور سپریم کورٹ نے اپنی اپنی پبلسٹی فلموں کو دیکھانے سے روک دیا هے جن میں نوری کو نے کام کیا تھا
سپریم کورٹ کو فلم میں نوری کو جاپان میں ان دنوں متعارف کروایا جانے والا جیوری سسٹم کی جانکاری کے لیے بنایا گیا تھا ،جس میں نوری کو ایک گھریلو خاتون کا جیوری کا کردار اداکرتی ہے
یاد رهے که ساکائی نوری کو نے ١٩٩٣ میں منشیات کے خلاف مہم میں ایک کمرشل فلم میں کام کیا تھا