ٹوکیو: جاپان کے اعلی ترین حکومتی ترجمان نے جمعے کو جاپان کے آٹھ صوبوں سے ماہی گیری درآمدات پر جنوبی کوریائی پابندی کو مسترد کر دیا، اور کہا کہ مصنوعات استعمال کے لیے محفوظ ہیں چونکہ جانچ پڑتال کا سخت طریقہ کار نافذ العمل ہے۔ “ہم چاہیں گے کہ جنوبی کوریا سائنسی ثبوت کی بناء پر اقدامات اٹھائے۔”
تاہم جنوبی کوریا کے ماہی گیری کے نائب وزیر سون جئے ہاک نے نیوز بریفنگ کو بتایا کہ جاپان سے موصول ہونے والی معلومات صورتحال کی مناسب جانچ پڑتال کرنے کے لیے کافی نہیں تھی اور یہ کہ سئیول جاپان کے دوسرے علاقوں سے بھی ماہی گیری درآمدات کی پڑتال کو سخت کرے گا۔
سُون نے کہا، جنوبی کوریا نے پچھلے برس آٹھ متاثرہ جاپانی صوبوں سے 5000 ٹن ماہی گیری مصنوعات درآمد کی تھیں، جبکہ مجموعی طور پر 40,000 ٹن مصنوعات درآمد کی گئیں۔