ہونولولو: تاریخ دانوں کو امید ہے کہ وہ پرل ہاربر حملے کے بقیہ اسرار حل کر لیں گے اور 29 جاپانی ائیر مینوں اور چار فوجی ملاحوں کے حالات کا پتہ چلا لیں گے کہ ان کے ساتھ کیا بیتی تھی۔
بیشتر کے بارے میں خیال ہے کہ وہ ہوائی کے اردگر گرد سمندر اور پرل ہاربر میں گم ہو گئے تھے۔ تاہم ہوائی عملے کے چار اراکین ایوا بیچ اور آئیا کے اوپر واقع پہاڑیوں میں موجود چار بے نام قبروں میں دفن ہیں۔
پیسفک قومی یادگار میں جنگِ عظیم دوم کی شجاعت سے متعلق چیف تاریخ دان مارٹینز کہتے ہیں کہ یو ایس ایس ایریزونا میموریل وزٹر سنٹر میں ناموں کی نمائش کرنے کی ایک تجویز موجود ہے۔ انہوں نے کہا یہ “مرنے والوں کی فہرست کو مکمل کر دے گی جو یہاں ہماری زمین پر دفن ہیں”۔
پرل ہاربر کے تاریخ دان ڈیوڈ ایکن نے کہا 25 ائیر مین اور تین آبدوزی عملے کے اراکین کو اوآہو قبرستان واقعہ نوآنو، واہیاوا قبرستان اور سکوفیلڈ بیرکس قبرستان میں دفن کیا گیا تھا۔ تاریخ دان کہتے ہیں جنگ کے بعد لاشیں قبروں سے نکال کر جاپانی کو واپس کر دی گئی تھیں۔
ایکن نے کہا ہوائی پر یا اس کے قریب 29 ائیر مینوں کی شناخت ابھی باقی ہے۔