ٹیپکو نے فوکوشیما بحران پر انگریزی میں پیغام شائع کیا

ٹوکیو: ٹوکیو الیکٹرک پاور کو کے سربراہ نے فوکوشیما حادثے کے دائرہ اثر پر موجود خدشات –جنہوں نے 2020 کے اولمپکس کے لیے ٹوکیو کی بولی پر بے یقینی کا سایہ ڈالے رکھا– کو مطمئن کرنے کے لیے انگریزی میں ایک نایاب پیغام بھیجا ہے۔

ٹیپکو کے صدر ناؤمی ہیروسے نے اس کے مرکزی صفحے پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا، “ہم فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر پر حادثے کی وجہ سے پیدا شدہ وسیع تر پریشانی پر دل کی گہرائی سے معذرت کرتے ہیں”۔

ہیروسے نے انگریزی میں کہا، “جاپانی حکومت کی مدد کے ساتھ ۔۔۔ ٹیپکو میں موجود ہم سب آلودہ پانی کو کنٹرول کرنے کے لیے پوری شدت سے جد و جہد کرتے رہیں گے”۔

تاہم انہوں نے پلانٹ کے باہر ماحول پر کسی قسم کے غیر معمولی اثرات سے انکار کیا، اور تابکاری کے ممکنہ پھیلاؤ کے خدشات کو رد کیا۔

انہوں نے کہا، “ہمارا یقین ہے کہ اردگرد کے پانیوں پر ہونے والا اثر بجلی گھر کی بندرگاہ تک محدود ہے”۔ “اس کا اولمپکس سے کوئی تعلق نہیں۔”

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.