جاپان نے متنازع جزائر کے قریب ڈرون پر جیٹ طیارے اڑا دئیے

ٹوکیو: وزارتِ دفاع کے ایک ترجمان نے کہا، جاپان نے پیر کو اس وقت لڑاکا جیٹ اڑائے جب ایک نامعلوم ڈرون طیارہ ٹوکیو کے زیرِ کنٹرول جزائر کے قریب اڑتا نظر آیا، جو چین کے ساتھ تلخ علاقائی تنازع کی وجہ ہیں۔

اہلکار نے کہا، یہ ڈرون جاپانی فضائی حدود میں داخل نہیں ہوا۔

دو ہفتے قبل بھی سینکاکو جزائر کی جانب آنے والے ایک چینی سرکاری طیارے کا راستہ کاٹنے کے لیے لڑاکا طیارے اڑائے گئے تھے، جن پر دیاؤیو کے نام سے چین کا دعویٰ ہے۔

26 اگست کو ایک وائے 12 پروپیپلر طیارہ جزائر کے گرد فضائی حدود سے قریباً 100 کلومیٹر دور اڑا تھا، تاہم جب جاپانی فوج کے طیارے فضا میں بلند ہوئے تو چین کی جانب واپس لوٹ گیا۔

دسمبر میں چین کے سرکاری بحری انتظامی ادارے کے ایک ملتے جلتے طیارے نے متنازع جزائر پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی، جس سے جاپانی ایف 15 طیاروں کو فوراً اڑان بھرنی پڑی۔

حکومت نے اس وقت کہا تھا کہ یہ چینی طیاروں کی جانب سے جاپانی فضاؤں کی پہلی خلاف ورزی تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.