ٹوکیو: جاپان اور امریکہ نے جرائم کی تفتیش میں مدد کے لیے اپنی نشاناتِ انگشت کی آنلائن ڈیٹابیس تک باہمی رسائی مہیا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
جاپانی اہلکاروں نے کہا، اس اہتمام کے مطابق ہر ملک کو دہشت گردی یا دیگر سنگین جرائم مثلاً قتل میں ملوث مشتبہ افراد کی تفتیش کے سلسلے میں نشاناتِ انگشت کی ڈیٹابیس تک فوری رسائی حاصل ہو گی۔
ٹی بی ایس نے کہا، ابتدائی طور پر جاپان امریکہ کے ساتھ 10 ملین سے زیادہ سزا یافتہ مجرموں کے نشاناتِ انگشت کے ریکارڈ کا اشتراک کرے گا۔ تاہم، نیشنل پولیس ایجنسی نے کہا کہ وہ ایسے افراد کا ریکارڈ مہیا نہیں کرے گا جن کے ساتھ فوجداری مقدمے کے علاوہ کسی طریقے سے نپٹا گیا یا نوخیز مجرم جنہیں حفاظتی تحویل میں لیا گیا۔ این پی اے اور جاپان میں دیگر تفتیشی اداروں کو امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن اور ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی سے ایسے ہی امریکی ڈیٹا تک رسائی فراہم کی جائے گی۔