ٹوکیو: ٹوکیو میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 17 برس قبل اسی ماہ ہوئے صوفیہ یونیورسٹی کی ایک طالبہ کے قتل کے حوالے سے معلومات مہیا کرنے پر انعامی رقم کا دعویٰ کرنے کی مدت میں توسیع کرے گا۔
9 ستمبر، 1996 کو ٹوکیو میں صوفیہ یونیورسٹی کی 21 سالہ طالبہ جونکو کوبایاشی کو اس کے آبائی گھر میں باندھ کر تیز دھار آلے سے گھائل کیا گیا تھا جس کے بعد اس گھر کو آگ لگا دی گئی۔
ٹی بی ایس نے پیر کو خبر دی کہ پولیس آخری تاریخ میں ایک سال کا اضافہ کرے گی جس سے قبل عوام میں سے کوئی گرفتاری تک لے جانے والی معلومات مہیا کرنے کے بدلے 3 ملین ین کے انعام کا دعویٰ کر سکے گا۔ پولیس نے کہا، شکار بننے والی طالبہ کا خاندان ایسی معلومات کے لیے اضافی 5 لاکھ ین کی پیشکش کر رہا ہے۔
اس وقت پورے ملک میں مجموعی طور پر 18 غیر حل شدہ کیسوں کے متعلق معلومات مہیا کرنے پر عوامی انعامات کی پیشکش کی جا رہی ہے۔