وائٹ ہاؤس کی اولمپکس بولی میں کامیابی پر ٹوکیو کو مبارکباد

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے اتوار کو ٹوکیو 2020 کے اولمپکس کی بولی جیتنے پر مبارکباد پیش کی، اور کہا اس کی بیش بہا ثقافت، روایت اور توانائی اسے کامل ترین انتخاب بنا دیتی ہے۔

جاپانی دارالحکومت نے عالمی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے اراکین کے ارجنٹائن میں منعقدہ اجلاس کے دوران استنبول اور میڈرڈ کو پچھاڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا، “2020 کے گرمائی اولمپک اور پیرا اولمپک کھیلوں کی میزبانی کے لیے منتخب ہونے پر صدر اوباما اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کی جانب سے میں ٹوکیو کے شہر، اور ہمارے قریبی اتحادی جاپان، کو مبارکباد دیتے ہوئے خوشی محسوس کرتا ہوں”۔

اس نے کہا، “ٹوکیو کی بیش بہا ثقافت، روایت اور توانائی اسے 2020 کے کھیلوں کے لیے بہترین انتخاب بنا دیتے ہیں”۔

“جیسے ہم نے 1964 میں کیا تھا، ویسے ہی ہم ایک ایسے شہر میں  امریکی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے منتظر ہیں جو فضیلت، احترام اور دوستی کے اولمپک معیارات کا علمبردار ہے جیسا کہ ہم مشترکہ طور پر کھیلوں کے ذریعے بین الاقوامی مفاہمت کو فروغ دے رہے ہیں”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.