خیراتی تنظمیں ایبے نامکس سے محدود اقتصادی افزائش دیکھتی ہیں

ٹوکیو: ایک سروے کے مطابق، جاپان کی قریباً نصف خیراتی تنظیمیں، جن میں سے کچھ قابلِ ذکر اثاثوں کی مالک ہیں، خیال رکھتی ہیں کہ ملک کو مستحکم بحالی کے راستے پر ڈالنے کے لیے وزیرِ اعظم شینزو ایبے کو اپنے اقتصادی تحرک انگیزی کے اقدامات میں اضافہ کرنا ہو گا۔

میزوہو سیکیورٹیز کی جانب سے 400 سے زائد غیر منافع بخش تنظیموں — جو سرمایہ کاروں کا نسبتاً کم معروف گروپ بھی ہیں — کے ایک سروے سے مزید انکشاف ہوا کہ وہ غیر ملکی حصص میں اضافہ کرنے کی شائق تھیں جبکہ ساختی نوٹس (دوغلے بانڈز یا سرمایہ کاری سرٹیفکیٹ جن میں دو تین طرح کی سرمایہ کاری کی اقسام اکٹھی کی گئی ہوں) اور جاپانی سرمایہ کاری ٹرسٹ “توشِن” کو کم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔

پھر بھی بیشتر تنظیموں نے احتیاط کو زیادہ منافع پر ترجیح دی، اور تقریباً کسی نے بھی متبادل سرمایہ کاری کے طریقوں مثلاً ہیج فنڈ سرمایہ کاری اور نجی ایکویٹی (ایسا نجی سرمایہ جو بازارِ حصص میں خرید و فروخت نہیں کیا جاتا) میں دلچسپی کا اظہار نہیں کیا۔

میزوہو کے سروے میں 408 سروے شدہ تنظیموں میں سے 55 فیصد کو توقع نہیں تھی کہ جاپان کی افراطِ زر کی شرح دو برس میں 2 فیصد تک پہنچ پائے گی۔

سروے میں 49 فیصد تنظیموں نے توقع ظاہر کی کہ جاپان کو مالیاتی تحریک میں اضافہ کرنا چاہیئے چونکہ ایبے کی پالیسیاں ہدف کے مطابق معیشت میں تیزی پیدا نہیں کریں گی، جبکہ 21 فیصد نے کہا کہ جاپانی معیشت بحالی کے مستحکم راستے پر گامزن ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.