خرطوم: سوڈان کی نُوبا کشتی کی ہزاروں سال کی تاریخ میں کبھی ایسا منظر نہیں دیکھا گیا: نیلے رنگ کے چست لباس میں ایک ننگے پیر جاپانی سفارتکار سوڈان کے تگڑے ترین پہلوان سے مقابلے کے لیے ریتلی سطح پر قدم رکھ رہا ہے۔
یاسوشیرو موروتاتسو نے اس برس چار مرتبہ سوڈانیوں کو کشتی کا چیلنج کیا ہے۔
33 سالہ ماروتاتسو، جو جاپانی سفارتخانے کا ایک سیاسی افسر ہے اور اپنے مقابلوں کے لیے تیاری میں روزانہ ایک گھنٹے کا وقت صرف کرنے کی کوشش کرتا ہے، نے کہا “سوڈانی کشتی متحدہ سوڈان کا ایک استعارہ بن سکتی ہے،”۔
اس کا کہنا ہے کہ سوڈانی کھیل زیادہ معروف اور جانی پہچانی فری اسٹائل کشتی سے ملتا جلتا ہے، جس میں وہ جونیئر ہائی اسکول میں آٹھویں نمبر پر آیا تھا۔
“سوڈان آنے سے قبل میں نے نُوبا کے پہاڑوں میں کشتی کے بارے پڑھا، میں خاصی دلچسپی لینے لگا اور انہیں چیلنج کرنا چاہتا تھا۔”
حسن ابو راس سلیم، جو مقامی کشتی فیڈریشن کے نائب سربراہ ہیں، کہتے ہیں کہ اب یہ باضابطہ طور پر “سوڈانی” کشتی کے نام سے جانی جاتی ہے چونکہ یہ نُوبا کی آبادی سے باہر پھیل چکی ہے۔
ایک شمالی کوروڈافی اور باقاعدہ تماشائی معتصم احمد نے کہا، “میرا خیال ہے یہ کشتی سوڈان میں نسل پرستی ختم کرنے میں کردار ادا کر سکتی ہے”۔