ایبے کا غیر معمولی 2020 اولمپکس کا وعدہ

ٹوکیو: وزیرِ اعظم شینزو ایبے نے منگل کو وعدہ کیا کہ 2020 ٹوکیو اولمپکس کو دنیا کے چوٹی کے ایتھلیٹوں کے لیے ایک غیرمعمولی ایونٹ بنا دیں گے، جیسا کہ ان کی حکومت 30 طلائی تمغوں کے ذخیرے پر نظریں جمائے ہوئے ہے۔

اطلاعات اور اہلکاروں کے مطابق، وزراء ایک ادارہ قائم کرنے کی تیاری کر رہے ہیں تاکہ جاپانی ایتھلیٹوں کے لیے ذرائع کی فراہمی میں اضافہ ہو، اور طلائی تمغوں کی پچھلی تعداد کے مقابلے میں دوگنی تعداد کو مدِنظر رکھ رہے ہیں۔

ایبے نے اولمپک کی تیاریوں پر کابینہ کے ایک خصوصی اجلاس کو بتایا، “بطور میزبان ملک، جاپان خود پر یہ ذمہ داری لے گا کہ دنیا کے چوٹی کے ایتھلیٹوں کو اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے مدد فراہم کرے”۔

جب عالمی اولمپک کمیٹی نے ہفتے کو بیونس آئرس میں اجلاس منعقد کیا اور میڈرڈ و استنبول کے مقابلے میں 2020 کے اولمپکس کے لیے جاپانی دارالحکومت کو منتخب کیا تو وزیرِ اعظم ٹوکیو کی حوصلہ افزائی کے لیے وہیں تھے۔

یومیوری اور سانکے اخبارات نے کہا، حکومت غور کر رہی ہے کہ وزیرِ تعلیم ہاکوبون شیمومورا اولمپکس کے انچارج وزیر کے طور پر بھی خدمات سر انجام دیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.