ہوکائیدو میں اونسن نے ماؤری خاتون کو چہرے کے ٹیٹوز کی وجہ سے داخلے سے روک دیا

ہوکائیدو: ایک ماؤری خاتون کو جاپان میں عوامی غسل میں داخلے سے روک دیا گیا چونکہ اس کے چہرے پر بنے روایتی ٹیٹوز بدمعاشوں کو باہر رکھنے کے لیے بنائے گئے قوانین کی زد میں آتے تھے؛ یہ بات مذکورہ خاتون نے جمعے کو اے ایف پی کو بتائی۔

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والی ایرانا ٹے ہائیاٹا بریورٹن، جو علاقائی زبانوں پر ایک علمی اجلاس میں شریک تھیں، نے کہا کہ انہیں 8 ستمبر کو اینیوا، شمالی ہوکائیدو میں ایک غسل میں داخل ہونے سے روک دیا گیا چونکہ جسمانی ٹیٹوز والے لوگوں پر معدنی چشمے میں داخل پر پابندی تھی۔

انہوں نے اے ایف پی کو بذریعہ ٹیلی فون بتایا، “میں ایسے رویے کی عادی نہیں ہوں”۔

بریورٹن نے کہا ماؤری لوگوں کے چہروں پر “ٹا موکو” ٹیٹوز ہوتے ہیں چونکہ وہ “لوگوں کو بتاتے ہیں کہ شخص کون ہے اور کہاں سے تعلق رکھتا ہے”۔ انہوں نے کہا، “میرے موکو دوسرے ماؤری لوگوں کو بتاتے ہیں کہ میں کس قبیلے سے ہوں”۔

جاپان میں ٹیٹوز کو یاکوزا کے منظم جرائم کے گروہوں سے جوڑا جاتا ہے، اور بہت سے سرکاری و عوامی ادارے گینگسٹروں کو باہر رکھنے کے لیے ٹیٹوز والے لوگوں پر پابندی لگاتے ہیں۔

اینو زبان کے ایک لیکچرار کینجی سےکینے نے کہا، “ہم نے احتجاج کیا، اور کہا کہ ٹیٹو غیر سماجی نہیں تھے اور ان کی ثقافت میں صرف با عزت لوگوں کو ٹیٹو بنوانے کی اجازت ہوتی ہے”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.