ہیروشیما: ہیروشیما میں پولیس نے جمعے کو کہا ایک 39 سالہ عورت کو اقدامِ قتل پر گرفتار کیا گیا ہے جس نے پچھلے ماہ اپنی 4 ماہ کی بچی کو مبینہ طور پر ایذا دہی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق، چیو اوکی نامی عورت نے 23 اگست کو 3 بجے سہ پہر کے قریب آسامینامی ورڈ میں اپنے گھر میں بچی کے منہ اور ناک کے گرد تولیہ لپیٹ کر اسے ایذا دہی کا نشانہ بنایا۔ فُوجی ٹی وی نے خبر دی کہ بچی بے ہوش ہو گئی اور اوکی نے 119 پر کال کی۔ پولیس نے کہا، نومولود کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ کوما میں ہے۔
فُوجی کے مطابق، پولیس نے کہا اوکی نے الزام تسلیم کیا ہے، اور بیان میں کہا کہ وہ بچے کو پالنے پوسنے سے اکتائی ہوئی تھی۔ پولیس نے کہا، اوکی اپنے خاوند اور چھوٹے بچے کے ساتھ رہتی ہے جو واقعے کے وقت گھر سے باہر تھے۔