ایبے کا جاپان کی دفاعی صلاحیت بڑھانے کا عہد

ٹوکیو: وزیرِ اعظم شینزو ایبے نے جمعرات کو عہد کیا کہ چین کے ساتھ شدید تنازع کے دوران ملک کی دفاعی صلاحیت بڑھائیں گے، اور کہا وہ کسی بھی قسم کی “اشتعال انگیزیوں” سے سختی سے نپٹیں گے۔

ایبے، جو جاپان کی بہتر سازو سامان سے لیس مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف ہیں، نے 180 سینئر فوجی افسروں کو بتایا وہ اپنا سر ریت میں نہیں دیں گے۔

ٹوکیو اور بیجنگ جاپان کے زیرِ کنٹرول جزائر سینکاکوز، جن پر چین دیاؤیو کے نام سے دعویٰ کرتا ہے، کی ملکیت پر کئی بار ٹکرو ٹکری ہو چکے ہیں، جہاں چینی سرکاری بحری جہاز اور طیارے باقاعدگی سے جاپانی فورسز کو آزماتے رہتے ہیں۔

وزیرِ اعظم، جن کی وزارتِ دفاع دو عشروں کے سب سے زیادہ بجٹ اضافے کی متلاشی ہو رہی ہے، نے فوجیوں کو بتایا وہ ایک قومی سلامتی کونسل بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں جو دفاع اور سفارتکاری پر انٹیلی جنس کا تجزیہ کر کے حکومتی افعال کو ایک جگہ اکٹھا کر دے گی۔

اونودیرا نے کہا، “ہم اپنے ملک کے اردگرد واقع علاقوں –خصوصاً متنازع جزائر کے قریبی پانیوں سے–  نگرانی اور معلومات کے حصول کی اپنی صلاحیتوں میں پرجوش انداز میں بہتری پیدا کریں گے”۔

جاپان نے پچھلے ستمبر میں ان جزائر کو قومیا لیا تھا، جس سے بیجنگ کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا، جس نے تب سے درجنوں بار اپنے سرکاری جہاز ان کے پانیوں میں بھیجے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.