آئی فون کے اجراء سے ایک ہفتہ قبل جاپان میں مداحوں نے قطار میں لگنا شروع کر دیا

ٹوکیو: آئی فون کے جوش کی ایک اور لہر نے جاپان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جہاں ایپل کے مداحوں نے بدھ کو نئے ہینڈ سیٹ کے لیے قطار میں لگنا شروع کر دیا، جس کے شیلفوں پر آنے میں ابھی ایک ہفتے سے زائد کا وقت ہے۔

ایک 44 سالہ جاپانی کاروباری نے منگل کو ٹوکیو کے رنگ و نور سے بھرے شاپنگ ڈسٹرکٹ گنزا میں ایپل کے اسٹور کے باہر ڈیرہ لگا لیا، جب چند ہی گھنٹے بعد امریکی آئی ٹی دیو ایپل نے دو نئے آئی فون کا اجراء کیا تھا۔ “میں یہاں قیام کے لیے اپنی سالانہ تعطیلات استعمال کر رہا ہوں، لیکن پہلے ہینڈ سیٹ کا حصول اس کی اچھی قیمت ہو گا۔”

آئی فون 20 ستمبر سے جاپان میں فروخت کے لیے پیش ہو رہا ہے۔

اگرچہ جاپان میں موبائل ٹیکنالوجی ابتدا میں دنیا کے دیگر حصوں کے آگے آگے دوڑتی رہی، تاہم اس کا ارتقاء ایسے انداز میں ہوا جو کسی اور جگہ نہیں ہوا تھا، جس کے نتیجے میں جو صورتحال سامنے آئی اسے گیلاپیگوسائزیشن کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، جہاں اسمارٹ فون دیر سے متعارف ہوئے۔ (یہ اصطلاح صرف جاپان کے لیے مستعمل ہے جس کے مطابق جاپانی کمپنیوں نے جاپانی مارکیٹ پر توجہ رکھ کر ایسی ٹیکنالوجیاں اور معیارات تشکیل دئیے جن کے نتیجے میں ایسی چیزیں جاپان کے علاوہ کہیں اور قابلِ قبول نہ ہو سکیں۔)

ڈوکومو، جو جاپانی مارکیٹ کا قریباً 42 فیصد حصہ کھو چکا ہے، اب اپنے مقامی حریفوں کو آئی فون کی خوش قسمتی کیش کرواتے دیکھ کر برسوں کا کاروباری نقصان پورا کرنے کا متمنی ہو رہا ہے۔ (اب این ٹی ٹی ڈوکومو پر بھی آئی فون دستیاب ہو رہے ہیں۔)

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.