ٹوکیو: ہفتے کو دور دراز کے سیاروں کے مشاہدے کے لیے ایک دوربین لے جانے والا جاپان کا نیا ٹھونس ایندھنی راکٹ کامیابی سے روانہ ہو گیا جسے ایک لیپ ٹاپ پر مشتمل کمانڈ سنٹر سے کنٹرول کیا جا رہا تھا۔
جاپانی خلائی ایجنسی (جاکسا) نے 2 بجے سہ پہر اُچینوؤرا خلائی مرکز، کاگوشیما سے ایپسی لان راکٹ کو فضا میں چھوڑا۔
ٹوکیو کی تقریب میں اکٹھے ہونے والے 900 سے زائد لوگوں نے تالیاں بجائیں اور اپنے موبائل فونوں سے تصاویر لیں جیسا کہ ایک بڑی اسکرین سفید اور نارنجی شعلوں کے بادل میں راکٹ کو اٹھتے ہوئے دکھا رہی تھی۔
جاپان کو امید ہے کہ یہ راکٹ، جسے صرف دو لیپ ٹاپ کمپیوٹروں پر مشتمل ایک مختصر کردہ کمانڈ سنٹر سے چلایا گیا، عالمی خلائی کاروبار میں مسابقت پذیر بن جائے گا۔
ایپسی لان ملک کے مائع ایندھنی ایچ ٹو اے راکٹ کے مقابلے میں قریباً نصف جسامت کا ہے، اور ایم 5 راکٹ کا جانشین ہے جسے 2006 میں اس کی بھاری لاگت کی وجہ سے سبکدوش کر دیا گیا تھا۔
جاکسا نے کہا ہے، یہ چھوٹی جسامت کا راکٹ مصنوعی ذہانت سے لیس ہے — جو دنیا میں پہلی مرتبہ راکٹ کو بذاتِ خود اپنے لانچ کی آزادانہ جانچ پڑتال کی اجازت دیتا ہے۔