امریکہ کو جزائر کے تنازع پر چین، جاپان کی جانب سے سفارتکاری آگے بڑھانے کی امید

بیجنگ: ایک سینئر امریکی سفارتکار نے ہفتے کو کہا، امریکہ کو امید ہے کہ چین اور جاپان مشرقی بحرِ چین میں جزائر کے ایک گروہ پر تنازع حل کرنے کے لیے سفارتکاری کو استعمال کریں گے چونکہ اس میں بدتری کسی کے مفاد میں نہیں۔

دنیا کی دوسری اور تیسری بڑی معیشتوں کے درمیان تعلقات ان غیر آباد ٹاپوؤں پر تناؤ کا شکار ہیں، جن پر جاپان کا قبضہ ہے لیکن دونوں ممالک حقِ ملکیت جتاتے ہیں۔ ان ٹاپوؤں کو جاپان میں سینکاکو اور چین میں دیاؤیو کہا جاتا ہے۔

چین نے عرصہ دراز سے اس تنازع میں امریکی دلچسپی پر شکوک پالے ہوئے ہیں چونکہ امریکہ جاپان سلامتی معاہدہ امریکہ پر پابندی لگاتا ہے کہ اگر جاپان کے زیرِ انتظام کسی علاقے پر حملہ ہو تو امریکہ جاپان کے دفاع کے لیے مداخلت کرے گا۔

امریکہ جاپان میں بھاری فوجی موجودگی بھی رکھتا ہے، جن میں جنوبی جزیرہ اوکی ناوا بھی شامل ہے، جو متنازع ٹاپوؤں کے قریب ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.