ٹوکیو: ہفتے کو ٹوکیو میں بارش والے موسم کے باوجود جے آر میگورو اسٹیشن پر ساؤری (مچھلی کا نام) میلے نے 2500 سے زائد لوگوں کو اپنی جانب کشش کیا۔ اسی ایونٹ نے پچھلے برس 35000 لوگوں کو اپنی جانب کھینچا تھا۔
یہ سالانہ میلہ روایتی جاپانی ‘راکُوگو’ (مزاحیہ داستان گوئی) پر مشتمل ہے کہ مچھلی پیشہ ورانہ انداز کی بجائے بے ڈھنگے انداز میں پکانے پر کتنی لذیذ ہوتی ہے۔ میگورو داستان کا حصہ ہے۔
منتظمین کے مطابق، کیسےنّوما، صوبہ میاگی کے پاس سے پکڑی گئی 5000 ساؤری مچھلیاں میلے میں بھون کر مفت بانٹی گئیں، جو 18 ویں سال میں داخل ہو گیا ہے۔