شمالی کوریا کا ‘پیشگی شرائط کے بغیر’ 6 ملکی مذاکرات پر زور

بیجنگ: شمالی کوریا کے سینئر ایٹمی تزویر کار نے بدھ کو پیشگی شرائط کے بغیر ایٹمی ہتھیار تلف کرنے سے متعلق چھ ملکی مذاکرات کے نئے راؤنڈ پر زور دیا، ایک ایسی تجویز جسے واشنگٹن میں توجہ ملنے کا کوئی امکان نہیں۔

بدھ کو بیجنگ میں اول نائب وزیرِ خارجہ کٕم کئے گوان کے خیالات ایک فورم پر سامنے آئے جو مذاکرات کی 10 ویں برسی کے موقع پر ہوا، ایسے مذاکرات جو 2008 میں آخری راؤنڈ شمالی کوریا کے ایفائے عہد کی تصدیق کے تنازع پر ختم ہونے سے رکے ہوئے ہیں۔

امریکی اہلکاروں نے اس وقت تک نئے مذاکرات کرنے سے انکار کیا ہے جب تک شمالی کوریا غیر مسلح ہونے کے پرانے وعدوں کی تکمیل کے لیے واضح پیش رفت نہیں کرتا، اور کہا ہے کہ کسی نتیجے پر نہ پہنچنے والے مذاکرات منعقد کرنے سے چھ فریقی فورم کی سُبکی ہو گی۔

جنوبی کوریا اور جاپان بھی ایسے مطالبات کو مشکوک سمجھتے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.