بیجنگ: بدھ کو چین نے جاپان کے وحشیانہ قبضے کی برسی بنائی، جیسا کہ سرکاری انتظام میں چلنے والے یادگاری عجائب گھر نے ٹوکیو سے مطالبہ کیا کہ وہ دوسری جنگِ عظیم کے دوران جبری مشقت کا نشانہ بننے والوں کے اعزاء کو زریِ تلافی ادا کرے اور ان سے معافی مانگے۔
جاپانی فوجیوں نے 82 برس قبل منچوریا میں ریلوے اڑا دیا تھا، اور اس کا الزام چینی فوجیوں پر لگا کر پورے شمال مشرقی علاقے پر قبضے کا بہانہ ڈھونڈ لیا، جو بعد میں موکڈین واقعے کے طور پر مشہور ہوا۔
اب ایشیائی دیو بڑے تجارتی شراکت دار ہیں، لیکن دوسری جنگِ عظیم سے قبل اور بعد میں جاپان کی چین میں فوجی توسیع کی وجہ سے سیاسی تعلقات اب بھی تلخ رہتے ہیں۔
‘جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ کے عجائب گھر’ نے 400 سے زائد دستاویزات کی نمائش کی جو اس کے مطابق تفصیلات بتاتی تھیں کہ کس طرح 40,000 سے زائد چینیوں کو جنگ کے دوران جاپان کے لیے جبری مشقت پر مجبور کیا گیا۔