ایبے اقوامِ متحدہ میں تقریر کے دوران جنسی تشدد کا نشانہ بننے والوں کی مدد کے لیے 1 ملین ڈالر کا وعدہ کریں گے

ٹوکیو: بدھ کی ایک خبر کے مطابق، وزیرِ اعظم شینزوا یبے نے اگلے ہفتے جب اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیا تو وہ جنسی تشدد کا شکار افراد کی مدد کے لیے 1 ملین ڈالر کا وعدہ کریں گے، جیسا کہ ایشیا میں زمانہ جنگ کی “تسکین بخش عورتوں” پر غم و غصہ جاری ہے۔

چیف کیبنٹ سیکرٹری یوشی ہیدے سُوگا نے اعلان کیا، ایبے 23 تا 27 ستمبر کینیڈا اور امریکہ کا دورہ کریں گے، جس کے دوران 26 ستمبر کو اقوامِ متحدہ میں ان کا خطاب بھی ہو گا۔

نیکےئی بزنس ڈیلی نے خبر دی کہ ایبے اقوامِ متحدہ میں تقریر کو جنسی جرائم کا نشانہ بننے والی خواتین کی مدد کے لیے مالی مدد کا وعدہ کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔

معاشی روزنامے نے کہا، متاثرین کے لیے ٹرسٹ فنڈ، جو عالمی فوجداری عدالت کے زیرِ انتظام چلتا ہے، میں یہ عطیہ ان کے خطاب کا مرکزی موضوع ہو گا۔

حکومتی ترجمان نے کہا، امریکہ آمد سے قبل ایبے وسائل سے بھرپور کینیڈا کا دورہ کریں گے، جو سات برسوں میں کسی جاپانی وزیرِ اعظم کا پہلا دورہ ہے، جہاں وہ وزیرِ اعظم اسٹیفن ہارپر سے ملاقات کریں گے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.