روسی خاتون نے جہاز سے 4 سالہ بچہ جھیل میں پھینک دیا

یاماناشی: صوبہ یاماناشی میں پولیس نے ایک روسی عورت کو حراست میں لیا ہے جس نے جھیل یاماناکا میں ایک تفریحی دورے پر چلنے والی تفریحی کشتی سے اپنا چار سالہ بچہ پانی میں پھینک دیا۔

ٹی بی ایس نے کہا پولیس کے مطابق، 33 سالہ عورت، جو یاماناکاکو میں رہتی ہے، کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب اس نے دوپہر 2:20 کے قریب مبینہ طور پر اپنے بچے کو کشتی کے عرشے سے پانی میں پھینک دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عورت کے جاپانی خاوند نے لڑکے کی جان بچانے کے لیے پانی میں چھلانگ لگا دی، جسے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ عورت کو اقدامِ قتل کے الزام پر حراست میں لے لیا گیا۔

ٹی بی ایس کے مطابق، پولیس کی پوچھ گچھ کے دوران اس نے بیان میں کہا کہ اس کی اپنے خاوند سے لڑائی ہوئی تھی اور اس نے بچے کو قتل کرنے کے ارادے سے پانی میں پھینکا جس کے بعد وہ خود بھی چھلانگ لگا کر خودکشی کر لیتی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.