کارپوریٹ سیلز ٹیکس کٹوتیوں کی مد میں 1.4 ٹریلین ین سے زیادہ کی پیشکش کا حکومتی منصوبہ

ٹوکیو: نیکےئی اخبار نے جمعے کو کہا، جاپانی حکومت ایک اقتصادی محرکاتی پیکج –جس کا مقصد طے شدہ سیلز ٹیکس اضافے کے دھچکے کو کم کرنا ہے — کے جزو کے طور پر کارپوریٹ سیلز ٹیکس کٹوتیوں کی مد میں 1.4 ٹریلین ین سے زیادہ کی پیشکش کرے گی۔

نیکےئی نے کہا، یہ ٹیکس وقفے 5 ٹریلین ین سے زیادہ کے اقتصادی محرک کا حصہ ہوں گے، جیسا کہ وزیرِ اعظم شینزو ایبے یکم اکتوبر کو سیلز ٹیکس میں اضافے کی منظوری کے لیے تیاری کر رہے ہیں جو ویلفیئر کے اخراجات کی ادائیگی کے لیے ضروری ہے۔

نیکےئی نے نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، حکومت منصوبے سے ایک برس قبل، مالی سال 2014 سے کارپوریٹ ٹیکس میں اضافہ عارضی طور پر ختم کر دے گی، جس سے کمپنیوں کو 900 ارب ین کی بچت ہو گی۔

نیکےئی نے کہا، یہ اقدامات کارپوریٹ سیلز ٹیکس کی موثر شرح کو موجودہ 38 فیصد سے کم کر کے 35.6 فیصد تک لے آئیں گے۔

نیکےئی نے کہا، حکومت موجودہ مالی سال سے سرمایہ کاری کے اخراجات پر بھی ٹیکس وقفوں کی مد میں 500 ارب ین کی پیشکش کرے گی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.