کیرولین کینیڈی کا والد کے ترکے پر منکسر المزاجی کا اظہار

واشنگٹن: سابق دخترِ اول کیرولین کینیڈی نے جمعرات کو جاپان میں اگلی امریکی سفیر کے طور پر تقرری کے لیے سینٹ کی توثیقی سماعت میں شرکت کی، جس میں انہوں نے منکسر المزاجی سے والد کے ترکے کو آگے بڑھانے کا وعدہ کیا۔

نرم گفتار کینیڈی نے جمعرات کو خارجہ تعلقات کی کمیٹی کو بتایا کہ اگر ان کی توثیق کر دی گئی تو وہ تجارت، فوجی اور طلباء کے تبادلے کے معاملات پر امریکہ اور اس کے ایشیائی اتحادی کے درمیان اہم ترین تعلق کو مضبوط کرنے کے لیے کام کریں گی۔ کئی سینیٹروں نے کہا کہ وہ ایک عظیم سفیر بنیں گی۔

کینیڈی نے کہا ان کے والد جاپان کا سرکاری دورہ کرنے والے پہلے صدر بننا چاہتے تھے، خصوصاً جبکہ وہ دوسری جنگِ عظیم کے سابق فوجی بھی تھے۔ اگر توثیق ہو گئی تو وہ اس عہدے پر تعینات ہونے والی پہلی خاتون ہوں گی جہاں بہت سے نمایاں امریکی ایک ضروری ایشیائی تعلق کو مضبوط کرنے کے لیے خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ ان کے دادا جوزف پی کینیڈی سینئر صدر فرینکلن ڈی روز ویلٹ کے لیے برطانیہ کے سفیر تھے، جبکہ ان کی خالہ جین کینیڈی اسمتھ صدر بل کلنٹن کے دور میں آئر لینڈ کے لیے سفیر رہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.