گِنزا میں شائقین کی 1 کلومیٹر لمبی قطار کے ساتھ آئی فون کا اجراء

ٹوکیو: جمعے کو دو نئے ماڈلوں کے اجراء کے موقع پر ایپل کے مداحوں نے آئی فون پر ہاتھ صاف کیے، تاہم وہ چین میں آگے بڑھنے میں ناکام رہا جہاں مہنگی قیمت بارے شکایات نے مزہ کرکرا کر دیا۔

کبھی اسمارٹ فون کے ناقابلِ شکست بادشاہ ایپل نے ڈوکومو، جو جاپان کا سب سے بڑا موبائل کیرئیر ہے،  کے ساتھ ایک ممکنہ طور پر منافع بخش معاہدہ کیا، تاہم وسیع تر چینی مارکیٹ میں نئے اتحاد کے بغیر تھا۔

ٹوکیو میں شدید قسم کے وفادار مداح پچھلے ہفتے سے قطار بنائے کھڑے تھے، اور ویک اینڈ کے ٹائیفون کے دوران بھی قطار میں اپنی جگہ کے لیے موجود رہے جو پولیس کے اندازے کے مطابق کھلنے کے وقت تک ایک کلومیٹر لمبی ہو چکی تھی۔

میڈیا ہیلی کاپٹر جاپانی دارالحکومت پر پرواز کر رہے تھے، اور ایک عدد بیٹ مین بھی گِنزا میں ایپل اسٹور کے باہر موجود تھا۔

ڈوکومو، جو جاپانی مارکیٹ کے قریباً 42 فیصد حصے کا مالک ہے، نے 2008 سے اپنے حریفوں کے ہاتھوں 3.5 ملین صارفین کھو دیے ہیں، جب سافٹ بینک نے پہلی مرتبہ جاپان میں آئی فون متعارف کروایا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.