ٹوکیو: جمعے کو علی الصبح 5.3 شدت کے ایک زلزلے نے صوبہ فوکوشیما کو ہلا ڈالا، تاہم سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔
امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق، زلزلے کا مرکز زمین سے 22 کلومیٹر نیچے تھا۔
زلزلے کا مرکز تباہ شدہ فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر سے بھی قریباً 50 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا، جو مارچ، 2011 میں شدید زلزلے و سونامی سے تباہ ہوا تھا۔
یہ زلزلہ وزیرِ اعظم شینزو ایبے کی جانب سے جمعرات کو فوکوشیما کے دورے کے چند ہی گھنٹے بعد آیا، جس میں انہوں نے اس کے آپریٹر ٹوکیو الیکٹرک پاور کو تابکاری پانی کے رساؤ کا مسئلہ حل کرنے کا حکم دیا تھا۔