سونی کا پی ایس 4 پر جوا، پچھلے سے 40 فیصد زیادہ فروخت کی امید

ٹوکیو: سونی کارپوریشن پلے اسٹیشن 4 — جس کی پیداوار اور فروخت کی لاگت زیادہ ہے — کی ابتدائی فروخت میں پچھلے گیم کنسول کے مقابلے میں 40 فیصد اضافے کی توقع کے ساتھ گویا جوا کھیل رہا ہے، جو شاید اس کے صارفی الیکٹرونکس کے کاروبار کی تیز رفتار بحالی میں مدد گار ہو سکے۔

سونی کمپیوٹر انٹرٹینمنٹ انکارپوریشن کے صدر و گروپ سی ای او انڈریو ہاؤس نے ٹوکیو گیم شو میں ایک پریزنٹیشن میں کہا، سونی 15 نومبر کو امریکہ میں پی ایس 4 کے اجراء اور 31 مارچ کو کمپنی کے مالی سال کے اختتام کے دورانیے میں 5 ملین مشینوں کی فروخت کا ہدف رکھ رہا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.