جاپان کا ایران کو ایٹمی تنازعے پر لچکدار رویہ اپنانے پر زور

اقوامِ متحدہ: جاپانی وزیرِ خارجہ فومیو کیشیدا نے پیر کو ایران پر زور دیا کہ وہ تہران کی اختلافی ایٹمی مہم کے معاملے پر ٹھوس پیش رفت کے لیے “لچکدار” رویہ اپنائے۔

ایک جاپانی اہلکار کے مطابق، کیشیدا نے نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں ایرانی وزیرِ خارجہ محمد جاوید ظریف سے ملاقات کی۔ جاپان تاریخی طور پر ایران سے خاصے گرم جوش تعلقات رکھتا رہا ہے۔

ایک سفارتی بریک تھرو کے تحت بڑے حریفوں امریکہ اور ایران جمعرات کو ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھنے والی ملاقات میں تہران کی اختلافی ایٹمی مہم جوئی پر بات چیت کا انعقاد کریں گے۔

اہلکاروں کے مطابق، وزیرِ خارجہ جان کیری اور ظریف برطانیہ، چین، فرانس، جرمنی اور روس سے تعلق رکھنے والے ہم منصبوں کے ہمراہ اقوامِ متحدہ میں ملاقات کریں گے۔

امریکہ میں تعلیم یافتہ ظریف، جن کے مغربی ثقافت کا علم نے انہیں غیر ملکی سفیروں میں ہردلعزیز بنایا ہے، نے جمعرات کو اپنے فیس بُک صفحے پر اس ملاقات کی تصدیق کی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.